تجارت
آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان،شرح سود میں اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے، شرح سود 25 بیسز پوائنٹس بڑھا کر اگلے دو ماہ کے لیے 7.25 فیصد کردی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نےنوٹ کیا کہ معاشی بحالی کی رفتار توقع سے زیادہ بڑھی ہے، اجناس کی عالمی قیمتیں اور درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق جون سے سال در سال مہنگائی کم ہوئی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ردوبدل کا بوجھ روپے کی قدر پر پڑا ہے،رواں مالی سال نمو 4 تا 5 فیصد پیش گوئی کی بالائی حد میں رہنے کا امکان ہے۔