کھیل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج شام اسلام آباد سے واپس روانہ ہو گی
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آج ہفتے شام اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایش اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھرے گا۔
واضح رہےکہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔