پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے، جبکہ وزیراعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے درمیان بھی رابطے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی کوشش کی ہےکہ نیوزی لینڈ ٹیم کو میچ کھیلنے کیلئے منایا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈےاور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے یہ وضاحت جاری کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنا ممکن نہیں ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیم کے سکیورٹی ایڈوائزر کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور اب ٹیم کو فوری طور پر واپسی کے انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے۔