آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد میں اشتراک سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی نے ملاقات کی جس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد میں اشتراک سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بحرانوں میں اقوامِ متحدہ کے کردار کو سراہا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے چار دہائیوں سے 40 لاکھ مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ 

آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی اور مہاجرین بحران سے بچنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ 

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے انسانی بنیادوں پر امداد سمیت افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یو این ہائی کمشنر مہاجرین فلیپو گینڈی نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون مزید بہتر بنانے کا عزم کا بھی اظہار کیا۔

Exit mobile version