قومی
وزیراعظم کی تاجک بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی کی قیمت انتہائی زیادہ ہے، ہم توانائی کے منصوبے کاسا 1000 کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔
دوشنبے میں بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لیے بھی آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی کی قیمت انتہائی زیادہ ہے اور تاجکستان میں کلیئن انرجی کے بہت سے مواقع ہیں، ہم توانائی کے منصوبے کاسا 1000 کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔