قومی
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان کا دوشنبے پہنچنے پر تاجک ہم منصب نے استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا دوشنبے پہنچنے پر تاجک ہم منصب نے استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کی سائیڈ لائن پر دیگرممالک کے قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم تاجکستان کے صدر سے دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے، اس کے علاوہ عمران خان پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے اجلاس کا افتتاح بھی کریں گے۔