قومی
حکومت نے پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا، بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہو گیا، خان صاحب! قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟
جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول بلند ترین سطح پر پہنچا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے؟