بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرہیڈ کوارٹر کے دورے پر آرمی چیف کو پاکستان ائیر فورس کے آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی گئی اور ائیر چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کو سراہا، انہوں نے افغانستان سے حالیہ انخلا میں پاک فضائیہ کے آپریشنز کی تعریف کی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں پاک فضائیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تمام رینکس میں جذبے کی تعریف کی۔

اشتہار
Back to top button