بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خط،طبیعت کی ناسازی پر تشویش کا اظہار

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے بھی دعا گو ہوں۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت کی ناسازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جیونیوز کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خط لکھ کر خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیلئے بھی دعا گو ہوں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈاکٹر قدیر کو خط، خیریت دریافت کی
Back to top button