وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات کا سن کر نہایت افسردہ ہوں، ان کا شمار پاکستان کے قابلِ احترام صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ ایک رائے ساز تھے کہ ان کی تحریریں بھرپورتحقیق پر مبنی ہوا کرتیں، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں’۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ‘کہ اللہ تعالی مرحوم کے اہلخانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے’ ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کرگئے تھے۔