کھیل
نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز،قومی ون ڈے سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا
قومی ون ڈے اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا ہوٹل پہنچنے پر قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی
اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز مکمل آئسولیشن میں رہیں گے
آئسولیشن مکمل کرنے اور کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 10 ستمبر سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کردے گا
پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ سترہ ، دوسرا انیس جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اکیس ستمبر کو کھیلا جائیگا،،جس کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے لاہور روانہ ہو جائیں گی