بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گجرات میں وین برساتی نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

وین میں موجود تمام افراد کا تعلق واہ کینٹ سے تھا، حادثے کے شکار افراد ایک عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے بھمبھر آزاد کشمیر جا رہے تھے۔

گجرات میں وین برساتی نالے میں جا گری، حادثے میں بچے اور خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

گجرات کے جگو ہیڈ کے قریب وین برساتی نالے میں گرنے کے بعد وین میں سوار 9 مسافروں میں سے 4 کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ روبینہ کوثر، 25 سالہ شہر بانو، 22 سالہ زینب، 50 سالہ محمد تنویر اور 8 ماہ کی بچی عائشہ شامل ہے۔

وین میں موجود تمام افراد کا تعلق واہ کینٹ سے تھا، حادثے کے شکار افراد ایک عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے بھمبھر آزاد کشمیر جا رہے تھے۔

اشتہار
Back to top button