گوادر کوئٹہ خود کش دھماکوں کے بمبار افغانستان سے آئے،شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گوادر اور کوئٹہ دھماکوں کےخودکش بمبار افغانستان سے آئے، دونوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ایف سی پر جو حملہ ہوا اس کا دہشت گرد بھی افغانستان سے آیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو یقین دہانی کرائی ہےکہ ہماری سرزمین ان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، افغانستان نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ راہداری پرانی روایت ہے اس کوجاری رکھا جائے گا، چمن بارڈر کا معاملہ 12 تاریخ تک حل کرلیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کو افغانستان میں شکست ہوئی، افغانستان میں حکومت بن جائے پھر تفصیلی بات کروں گا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، پاکستان میں کوئی مہاجرکیمپ نہیں، خطے میں بھارت کوسب سے زیادہ منہ کی کھانی پڑی۔

Exit mobile version