ترکی میں مال بردار ٹرین سگنل بند ہونے کے باوجود ٹریک سے گزرنے والی منی بس سے ٹکرا گئی۔
تصادم میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ تمام ہلاکتیں منی بس میں سوار افراد کی ہوئیں۔
منی بس میں فیکٹری کے ملازمین سوار تھے۔ حادثہ ترک صوبے تکیر داغ میں آج صبح پیش آیا۔