بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جاپان میں پاکستان کے سفیر کی جانب سے حیدر علی کے اعزاز میں عشائیہ

ٹوکیو پیرا اولمپکس میں پاکستان کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ جیتنے والی حیدر علی کے اعزاز میں جاپان میں پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے عشائیہ کا اہتمام کیا ، اس موقع پر پاکستان کے سفیر امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ حیدر علی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ان کی اس کامیابی سے نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی تحریک پیدا ہو گی، امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ حیدر علی کی کامیابی نوجوانوں کیلئے پیغام ہے کہ جیت کیلئے مسلسل محنت درکار ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حیدر علی نے بہترین انداز میں ملک و قوم کی خدمت کی ان کی اس کامیابی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے

مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ نوجوان پاکستان کیلئے مزید اعزازات جیتے گا، تقریب کے دوران ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی حیدر علی کو ٹیلی فون کیا اور شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر حیدر علی کا کہنا تھا کہ میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اتنی عزت عطا کی ، ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کیلئے ٹیلی فون کیا، انہوں نے کہا کہ جو عزت افزائی پاکستان کے سفیر امتیاز احمد نے کی اس کیلئے تہہ دل سے ان کا مشکور ہوں، انکا کہنا تھا کہ تمام قوم کا دعائیں کرنے پر ان کا بھی شکرگزار ہوں۔

اشتہار
Back to top button