کھیل
وکٹوریا ازارینکا نے کھلاڑیوں کی مکمل ویکسی نیشن کا مطالبہ کر دیا
بیلا روس کی ٹینس پلیئر وکٹوریا ازارینکا نے کھلاڑیوں کی مکمل ویکسی نیشن کا مطالبہ کر دیا۔
یو ایس اوپن کے تھرڈ راؤنڈ میں پہنچنے والی بیلا روس کی ٹینس پلیئر وکٹوریا ازارینکا نے کہا کہ تماشائیوں کے سامنے کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ کراؤڈ کے لئے ویکسین لگوانی لازمی ہے اور کھلاڑیوں کیلئے نہیں۔
ازارینکا نے مزید کہا کہ دوسرے کھیلوں کی طرح ٹینس میں بھی کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کو لازمی قرار دینا چاہئے۔