سید علی گیلانی سپردخاک،صرف قریبی رشتہ داروں کو تدفین میں شرکت کی اجازت

بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی کو حیدر پورہ کے قبرستان میں صبح ساڑھے 4 بجے سپرد خاک کیا گیا، بھارتی فورسز نے حیدر  پورہ قبرستان کو بھی سیل کر دیا ہے

تحریک آزادیِ کشمیر کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سید علی گیلانی کو سخت سکیورٹی میں آج صبح سپردخاک کیا گیا، قابض بھارتی فورسز نے جنازے اور تدفین میں صرف پڑوسیوں اور قریبی رشتے داروں کو شرکت کی اجازت دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی کو حیدر پورہ کے قبرستان میں صبح ساڑھے 4 بجے سپرد خاک کیا گیا، بھارتی فورسز نے حیدر  پورہ قبرستان کو بھی سیل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ جموں و کشمیر پر قابص بھارتی فورسز کی جانب سے ان کی تدفین کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور وادی میں کرفیو نافذ کر کے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔

Exit mobile version