جموں و کشمیر
سید علی گیلانی کی وفات پر آزاد کشمیر میں 3روزہ سوگ کا اعلان
وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے
آزاد کشمیر حکومت نے سینئر کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر وادی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق سیدعلی گیلانی کی وفات پر ایک روز کی عام تعطیل ہو گی اور آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔
وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادیِ کشمیر کے روح رواں تھے، انھوں نے بھارتی ظلم و جبرکا دلیری کےساتھ مقابلہ کیا، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔