الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،الیکشن کمیشن

اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سود مند ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اعتماد سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں، اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سود مند ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے گا۔

اپنے بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر ٹیکنیکل ایویلیویشن کمیٹی تشکیل دے چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ کمیٹی وزارت سائنس کے ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر باہمی مشاورت کر رہی ہے۔

ای سی پی کے مطابق آنے والے دنوں میں تکنیکی تضادات دور کر لیں تو کمیٹی باہمی اتفاق رائے سے اگر حل نکلتا آتا ہے تو الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کے استعمال کے حق میں ہے۔

الیکشن کمیشن صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات پر یقین رکھتا ہے۔ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سود مند ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے گا۔

Exit mobile version