بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد جموں کشمیر کی صدارت کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے حلف لیا۔سبکدوش ہونے والے صدر سردار مسعود خان نے بھی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آزاد کشمیر کی صدارت کے امیدوار سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 34 ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوئے۔ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16 ووٹ حاصل کیئے تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد جموں و کشمیر کے 28 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔