سعودی عرب واپس جانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی
سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستان سے براہِ راست سعودی عرب سفر کی اجازت کا خیر مقدم کیا ہے ۔
سعودی عرب نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والےغیر ملکیوں کو مملکت واپس آنے کی اجازت دے دی ہے۔
نئے حکم نامے کے بعد پاکستان سمیت سفری پابندی کا شکار دیگر ممالک کے ایسے شہری جو سعودی عرب میں برسرروزگار ہیں یا ان کے پاس سعودیہ کا رہائشی اجازت نامہ’اقامہ’ موجود ہے وہ واپس سعودی عرب جاسکتے ہیں بشرطیکہ انہوں نے سعودی حکومت کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگارکھی ہوں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستان سے براہِ راست سعودی عرب سفر کی اجازت کا خیر مقدم کیا ہے ۔
ایک بیان میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نےنافذ العمل اقامہ ہولڈرپاکستانیوں کوبراہ راست پروازوں سے داخلےکی اجازت دے دی ہے،جو لوگ سعودی عرب سے جانے سے پہلے ویکسین لگواچکے وہ بھی براہ راست واپس آسکتے ہیں۔
اس سے قبل سعودی اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کو سفری پابندی سے مستثنیٰ کسی دوسرے ملک میں 14 روز گزارنے پڑ رہے تھے تاہم اب وہ ویکسین لگوا کر براہ راست سعودی عرب جاسکتے ہیں۔