ملا عبدالقیوم ذاکر افغانستان کےعبوری وزیر دفاع مقرر

اس سے قبل طالبان نے ملا عبدالقہار کو سینٹرل بینک ڈی افغانستان کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا تھا۔

افغان طالبان نے ملا عبدالقیوم ذاکر کو افغانستان کا عبوری وزیر دفاع مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطاق افغانستان کے عبوری وزیر دفاع عبدالقیوم ذاکر گوانتانامو بے میں قید رہے ہیں۔

اس سے قبل طالبان نے ملا عبدالقہار کو سینٹرل بینک ڈی افغانستان کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے حاجی محمد ادریس کے نام سے معروف ملا عبدالقہار نے بطور سربراہ مرکزی بینک اپنی تقرری کے بعد میٹنگ کے دوران عملے کو کام پر واپس لوٹنے کی ہدایت بھی کی۔

Exit mobile version