بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین عاصم کراچی میں انتقال کرگئیں

 پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین عاصم کراچی میں انتقال کرگئیں۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر  زرین طویل عرصے سے علیل تھیں جو آج کراچی میں انتقال کرگئیں۔

خیال رہے کہ رواں برس مئی میں عاصم حسین کی والدہ ڈاکٹراعجاز فاطمہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔

Back to top button