بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گوادر خود کش حملہ، چین کا پاکستان سے سکیورٹی موثر بنانے کا مطالبہ

چینی سفارت خانہ گوادر میں ہوئی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے، چینی سفارت خانہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔اعلامیہ

گوادر میں کیئے گئے خود کش حملے کے حوالے سے پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے نے بیان جاری کیا ہے جس میں اس حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسلام آباد سے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں 2 مقامی بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 چینی سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

اعلامیئے کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں ہوئی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے، چینی سفارت خانہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ چینی سفارت خانہ جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔

چینی سفارت خانے کا اعلامیئے میں کہنا ہے کہ چینی سفارت خانہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے۔

اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔

چینی سفارت خانے نے جاری کیئے گئے اعلامیئے میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کے تمام متعلقہ محکمے مؤثر سیکیورٹی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائیں۔

اپنے اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

Back to top button