سینئر جج جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب میں ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء سمیت لاء افسران نے شرکت کی

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد آج صبح نجی دورے پر 15 روز کے لیے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس عمر عطاء بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عمر عطاء بندیال سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب میں ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء سمیت لاء افسران نے شرکت کی۔

Exit mobile version