مقبوضہ کشمیر میں مزید دو کشمیری شہید

قابض بھارتی فوج نے سوپور کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرہ کر رکھا ہے اور سوپور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور ضلع پلواما میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو آج صبح پلواما کے علاقے پامپور میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا، بھارتی فوج اب بھی علاقے میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ قابض بھارتی فوج نے سوپور کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرہ کر رکھا ہے اور سوپور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

Exit mobile version