بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان افغانستان کرکٹ سیریز کے انعقاد کی تصدیق

کابل میں پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں کئی کھلاڑی شریک ہیں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے دارالحکومت کابل میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔افغان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد افغان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ کی تصاویر پوسٹ کردیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں کئی کھلاڑی شریک ہیں۔

May be an image of 2 people, people playing sports, people standing and grass

دوسری جانب افغان بورڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کی تصدیق کردی ہے جبکہ یہ سیریز سری لنکا میں کھیلے جائے گی جس کی میزبانی افغانستان کرے گا۔

اشتہار
Back to top button