بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ، نائب صوبیدار شہید

جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار کا نام سوہنے زئی تھا، تعلق تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا۔آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کنی گرام کے علاقے میں ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائب صدبیدار سوہنے زئی نے جام شہادت نوش کیا، شہید کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق17 اور 18 اگست کی رات پاک فوج نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

دہشت گردوں کے خاتمےکے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو تقویت دیتی ہیں۔

Back to top button