بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان کے دہشتگردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھنا ہوگا،بورس جانسن

کسی بھی ملک کا نئی افغان حکومت کو فوری تسلیم کرنا غلطی ہوگی، پارلیمنٹ سے خطاب

 برطانیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا نئی افغان حکومت کو فوری تسلیم کرنا غلطی ہوگی، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ طالبان کے دہشتگردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھناہوگا، افغانستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ممالک طالبان کے طرز عمل پر غور کریں۔انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے الفاظ پر نہیں عمل پر یقین کریں گے، طالبان کے دہشتگردی ، منشیات اور خواتین سے متعلق رویے کو پرکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کا کابل کی نئی حکومت کو وقت سے پہلے تسلیم کرنا غلطی ہوگی۔افغانستان کے مستقبل کی فکر کرنے والے ممالک طالبان کے طرز عمل پر غور کریں۔ اسی طرح پارلیمنٹ میں برطانوی لیبر پارٹی کے رہنماء سرکیر نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا افغان حکومت کو ذمہ دارٹھہرانا شرمناک ہے، امریکا افغان حکومت کا ایک اہم اتحادی تھا۔

Back to top button