بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سقوط کابل اور بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیاں

افغانستان میں 20 سال بعد طالبان کی واپسی کو عالمی سطح پر بھی بہت سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے اور  اس حوالے سے بین الاقوامی اخبارات نے بھی مختلف شہ سرخیوں کے ذریعے افغانستان کو خبروں کی زینت بنایا ہے۔

آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ افغانستان کے طالبان کے کنٹرول میں جانے پر کس بین الاقوامی اخبار نے کیا شہ سرخی بنائی۔

دی انڈیپنڈنٹ

افغان صدر کے فرار ہونے کے بعد طالبان برسر اقتدار۔ فوٹو: اسکرین گریب

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ نے لکھا کہ ’افغان صدر کے فرار ہونے کے بعد طالبان برسر اقتدار‘

دی ٹائمز

صدر کے فرار ہونے کے بعد فاتح طالبان نے کابل حاصل کر لیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

برطانوی اخبار دی ٹائمز نے افغانستان کی صورتحال پر شہ سرخی بنائی کہ ’صدر کے فرار ہونے کے بعد فاتح طالبان نے کابل حاصل کر لیا‘

ہندوستان ٹائمز

غنی افغانستان سے فرار، طالبان صدارتی محل میں داخل۔ فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے لکھا کہ غنی افغانستان سے فرار، طالبان صدارتی محل میں داخل۔

دی ڈیلی ٹیلی گراف

کابل طالبان کے قبضے میں جانے کے بعد مغربی ممالک فرار۔ فوٹو: اسکرین گریب

دی ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ ’کابل طالبان کے قبضے میں جانے کے بعد مغربی ممالک فرار‘

ڈیلی میل

ان سب کا کیا قصور تھا جو مر گئے؟ فوٹو: اسکرین گریب

ایک اور برطانوی جریدے ڈیلی میل نے برطانوی پرچم میں لپٹی فوجی کی لاش کے ساتھ طویل شہ سرخی لکھی کہ ’20 سال بعد، افغانستان چند دنوں میں ہی اجڑ گیا، ہمارے بہادر مترجم کیلئے خوف بڑھ گیا، طالبان سے بچنے کیلئے افراتفری بڑھ گئی، 457 برطانوی ہیروز کے اہلخانہ اب سوال پوچھ رہے ہیں۔۔ان سب کا کیا قصور تھا جو مر گئے؟

دی گارجین اور دی میٹرو

دی گارجین اور میٹرو نے ملتی جلتی شہ سرخیاں لگائیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

برطانوی جریدے دی گارجین نے لکھا ’کابل کا زوال‘ جبکہ دی میٹرو نے بھی اسی سے ملتی جلتی شہ سرخی لکھی کہ ’ کابل کا زوال، طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا‘۔

 

Back to top button