پاکستان سٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 106پوائنٹس کی کمی

کاروبار کی بندش پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 273 ارب روپے ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47 ہزار 273 پوائنٹس پر بند ہوا۔

شیئرز بازار میں آج 11 ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

کاروبار کی بندش پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 273 ارب روپے ہے۔

Exit mobile version