خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی بدولت پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے کل ذخائر 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جو گزشتہ 4 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ ان ذخائر میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کا حصہ 16.3 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کا حصہ 5.3 ارب ڈالر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے بڑھتے ہوئے ذخائر ملک کی مالی خود مختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ بحران کے دوران فوری ردعمل اور مالی استحکام کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔
پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
