بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ساحل سمندر پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع

حکام کے مطابق ہینگ ٹانگ جہاز کئی میٹر سمندر میں کھینچا جا چکا ہے، جہاز کو کامیابی سے نکالنے کی امید زیادہ ہے

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پھنسا ہینگ ٹونگ جہاز نکالنے کا تین روزہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جہاز سمندر کی جانب سرکنے لگا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل نے جہاز کے اندر سے آپریشن کے مناظر حاصل کر لیے ہیں، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سمندر کی جانب سرکنے لگا ہے۔

حکام کے مطابق ہینگ ٹانگ جہاز کئی میٹر سمندر میں کھینچا جا چکا ہے، جہاز کو کامیابی سے نکالنے کی امید زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔

اشتہار
Back to top button