اسد کھوکھر کی تقریب حلف برداری ملتوی

تقریبِ حلف برداری اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل مبشر کھوکھر کے باعث ملتوی کی گئی، حلف برداری کی تقریب کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا

لاہور میں نامزد صوبائی وزیرِ پنجاب ملک اسد کھوکھر کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی، حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونی تھی۔

تقریبِ حلف برداری اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل مبشر کھوکھر کے باعث ملتوی کی گئی، حلف برداری کی تقریب کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی اسد کھوکھر کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

Exit mobile version