بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کے ویزے کا معاملہ، مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا

نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہے،مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویزے کے معاملے پر ان کی بیٹی و مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ ویزا ایشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے دار چھلانگیں لگا رہے ہیں، یہ چھلانگیں بتاتی ہیں کہ نواز شریف کس بری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہے۔

مریم کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آرہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے لیکن یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔ویزا کی درخواست مسترد ہونے کے بعد وزرا کی جانب سے مسلسل تنقید کی جارہی ہے۔

Back to top button