بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹوکیو اولمپکس ہاکی، بیلجیئم طلائی تمغہ جیت گیا،بھارت 41 سال بعد تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب

بیلجیم نے شوٹ آؤٹ کے دوران 2 کے مقابلے 3 گول اسکور کرکے  ایک گول کی برتری حاصل کی اور  سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ آسٹریلوی ٹیم  سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہی

اولمپک گیمز  میں ہاکی کے مقابلوں میں بھارتی  ٹیم 41 سال کے طویل عرصے بعد تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

ٹوکیو میں ہونے والے ایونٹ کے کوراٹر فائنل میں بھارت نے برطانیہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا جہاں اسے بیلجیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جرمنی کو  ہرا کر فائنل میں  جگہ بنائی جہاں اس کا سامنا بیلجیئم سے ہوا۔

اولمپکس ہاکی کے فائنل میں بیلجیم  اور آسٹریلیا کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں 1-1  گول اسکور کیا اور میچ برابر رہا۔ 

بعد ازاں بیلجیم نے شوٹ آؤٹ کے دوران 2 کے مقابلے 3 گول اسکور کرکے  ایک گول کی برتری حاصل کی اور  سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ آسٹریلوی ٹیم  سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہی۔

Back to top button