پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے کالی آندھی کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ چوتھا میچ 3 اگست کو شیڈول ہے۔