بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں اضافہ کردیا گیا

چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے اور ایکس ملز قیمت 84 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے، چینی کی نئی قیمتیں 15نومبر 2021 تک نافذالعمل رہیں گی

حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت ایک روپے 26 پیسے اضافہ کردیاہے، چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے اور ایکس ملز قیمت 84 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے، چینی کی نئی قیمتیں 15نومبر 2021 تک نافذالعمل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت ایک روپے 26 پیسے بڑھا دی گئی ہے، چینی کی ریٹیل قیمت 88 روپے 24 پیسے سے بڑھا کر 89 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے، چینی کی ایکس ملز قیمت 83 روپے 24 پیسے سے بڑھا کر 84 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے۔

وزارت صنعت وپیداوار نے چینی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ 84 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو کردی گئی ہے۔

چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، چینی کی نئی قیمتیں 15نومبر 2021 تک نافذالعمل رہیں گی۔

اشتہار
Back to top button