گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت

دریافت سے 11 ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 950 بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پرحاصل ہوگا۔فرخ حبیب

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت کرلیے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے 11 ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 950 بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پرحاصل ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے اور اس بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے، ‏یہ کاوا گڑھ فارمیشن میں پہلی دریافت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کنویں کو 4727 میٹرگہرائی تک ڈرل کیا گیا، یہ دریافت ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد گارثابت ہوگی۔

ویٹ لفٹر طلحہ طالب وطن واپس پہنچ گئے
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانیوں کا دل جیتنے والے طلحہ طالب وطن پہنچ گئے۔طلحہ طالب صرف دو کلوگرام کے فرق کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے مگر بغیر کوچ اور جدید سہولیات کے ان کی کارکردگی نے سب کو متاثر کیا۔

وطن پہنچنے کے بعد طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کی کارکردگی کی وجہ سے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں کہا کہ وہ میڈل جیتنے کی بہتر پوزیشن میں ہوتے اگر انہیں ٹریننگ کا جدید سامان اور جگہ میسر ہوتی۔

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں 21 سال کے طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ میں 67 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس سے قبل طلحہ طالب نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ اور انٹرنیشنل سالیڈیریٹی چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

Exit mobile version