وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم کو بھجوا دیا ہے۔
ڈاکٹر عشرت حسین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ یکم ستمبر سے میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ میری عمر 80 سال ہوچکی ہے، اس لیے وزیرِ اعظم عمران خان سے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔
ڈاکٹر عشرت حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے 57 سال نوکری کی جس میں سے 15 سال سول سروس کو دیئے، غیر سرکاری طور پر ملکی خدمت کیلئے دستیاب رہوں گا۔