بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

آج انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 244 رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہو کر 8279 ارب روپے ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کم ہو کر 47 ہزار 318 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے۔

آج انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 244 رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہو کر 8279 ارب روپے ہے۔

اشتہار
Back to top button