بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹوکیو اولمپکس، برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے دستبردار

ٹانگ میں کچھائو کی وجہ سے دستبرداری کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا، اینڈی مرے

سابق عالمی نمبر ون برطانیہ کے اینڈی مرے ٹوکیو اولمپکس کے مینز سنگلز ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

اینڈی مرے ٹانگ میں کھچاؤ کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے، اینڈے مرے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگلز نہیں کھیلوں گا اب فوکس ڈبلز پر ہے۔

یاد رہے کہ 23 جولائی کو رنگارنگ تقریب کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس کا باضابطہ آغاز ہوا تھا، افتتاحی تقریب میں رنگ و نور کی برسات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا بھی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button