کھیل
ٹوکیو اولمپکس،الجیریا کے جوڈو پلیئر کا فلسطین سے محبت کا اظہار،اسرائیلی حریف سے مقابلہ کرنے سے انکار
اولمپکس کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن فلسطین کاز ان کے لئے بہت اہم ہے،فیتھی ناروین
ٹوکیو اولمپکس میں اسرائیلی حریف کے خلاف مقابلے سے دستبردار ہونے پر الجیریا کے جوڈو پلئیر کو معطل کرکے واپس بھیج دیا گیا۔
الجیریا کے فیتھی ناورین کو مردوں کے انڈر 73 کلوگرا م جوڈو کیٹگری میں اسرائیل کے توہر بتبل سے مقابلہ کرنا تھا، لیکن انہوں نے اس مقابلے سے دستبرادی ظاہر کردی۔
الجیریا کے کھلاڑی کا کہنا تھاکہ اس کی ہمیشہ سے حمایت فلسطین کے ساتھ رہی ہے، اسرائیل کے پلئیر سے مقابلہ اسی لیے نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے اولمپکس کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن فلسطین کاز ان کے لئے بہت اہم ہے۔
الجیرین جوڈو پلئیرکو دستبرداری کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے معطل کرکے انہیں واپس وطن بھیج دیا گیا۔