بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مظفر آباد میں تحریک انصاف کے رہنما عارف مغل کی ریلی پر فائرنگ،تین زخمی

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تحریک انصاف کے رہنما عارف مغل کی ریلی پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں عارف مغل سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں عارف مغل کا بیٹا بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عارف مغل نےحال ہی میں پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

اشتہار
Back to top button