آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ شہید کیپٹن باسط علی کے گھر آمد

ملک کے دفاع کیلئے جان کانذرانہ دینے سے بڑھ کر کچھ نہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے شہید کیپٹن باسط علی کے گھر کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے ہری پور کے نزدیک شہید کیپٹن باسط علی کے آبائی گاؤں کے گھر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے شہید کیلئے مغفرت کی دعا کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن باسط علی کے اہل خانہ سے بات چیت میں آرمی چیف نے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے جان کانذرانہ دینے سے بڑھ کر کچھ نہیں، پوری قوم کو اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان دشمنوں کے خلاف مسلح افواج کے ٹھوس عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Exit mobile version