بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی معطل، مکران کے کئی اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے

بہت جلد ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد بجلی بحال کر دی جائے گی،ترجمان کیسکو


بلوچستان میں ایران کی جانب سے مکران آنے والی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کے باعث صوبے کے کئی شہر بجلی سے محروم ہو گئے۔

کیسکو کے ترجمان مطابق ایران کی جانب سے مکران آنے والی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث مکران کے اضلاع ، کیچ، گوادر، پنجگور کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

کیسکو کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت جلد ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد بجلی بحال کر دی جائے گی۔

Back to top button