بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

عیدالاضحیٰ پر بے احتیاطی، کورونا کیسز کے مثبت کیسز میں اضافہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی


ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری ہیں جس سے کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34 ہزار 216 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2158 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22928 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 98 ہزار 609 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 895 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 929 ہوگئی ہے۔

Back to top button