پاک افغان وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
توقع ہے افغان حکومت سفیر ، سینئر سفارتکاروں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔شاہ محمود قریشی
پاکستان افغانستان کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ٹیلفونک رابطہ کیا،جس میں دونوں وزرائے خارجہ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلیفونک گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب کو 16 جولائی کے واقعے پر اقدامات سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزرات خارجہ مروجہ سفارتی روایات سے بخوبی آگاہ ہے۔افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد سے متعلق واقعے میں ملزمان کی گرفتاری، انصاف کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغان ہم منصب کو بتایا کہ افغان سفتارخانے اور قونصلیٹ کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا۔
توقع ہے افغان حکومت سفیر ، سینئر سفارتکاروں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔افغان وزیر خارجہ نے اسلام باد واقعے کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور افغان سفارتخانے ، قونصلیٹ کی سیکیورٹی بڑھانے کی کاوشوں کو سراہا۔حنیف آتمر نے کہا کہ افغانستان،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔افغانستان، پاکستان کے ساتھ تعلقات میں استحکام کے لیے پرعظم ہے،۔ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزراء خارجہ نے دو طرفہ دلچسپی امور پر روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔