بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اپر کوہستان، داسو ڈیم پر کام کرنے والی کمپنی کی بس کے حادثے کی وجہ سامنے آگئی

رجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اپر کوہستان میں گیس لیکج دھماکے کے باعث بس کھائی میں جا گری

آج داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چینی شہری بھی شامل تھے۔اسی حادثے کے حوالے سے اب ترجمان دفتر خارجہ کا بھی ردِعمل آیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اپر کوہستان میں گیس لیکج دھماکے کے باعث بس کھائی میں جا گری۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں چینی ورکر سوار تھے۔بس کھائی میں گرنے سے گیس کا اخراج ہوا، گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔ بس تکنیکی خرابی اور دھماکے کے باعث کھائی میں گر گئی۔حادثے میں 9 چینی شہری اور تین پاکستانی جاں بحق ہوئے۔چینی ورکرز پاکستانی عملے کے ہمراہ منصوبے پر کام کے لیے جا رہے تھے۔

مقامی انتظامیہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔وزارت خارجہ تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے چینی سفارتخانے سے رابطےمیں ہے۔حکومت اور عوام حادثے کا شکار چینی، پاکستانیوں شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ سائٹ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا ، اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 39 افراد زخمی ہوگئے۔

Back to top button