بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے 9 کھلاڑیوں کی سیلف آئسولیش مکمل ہوگئی، اسکواڈ میں شامل 16 کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر ہیں

انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، مستقل کپتان اوئن مورگن سمیت 9 کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے 9 کھلاڑیوں کی سیلف آئسولیش مکمل ہوگئی، اسکواڈ میں شامل 16 کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے انگلینڈ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں جونی بیئراسٹو، جیک بال ، ٹام بینٹن، جوز بٹلر، ٹام کرن ،لوئس گریگری ،کرس جارڈن ،لیام لیونگسٹن اور ثاقب محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں ڈیوڈ ملان ،میٹ پارکنسن ،عادل رشید ، جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلی بھی شامل ہیں۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 سیریز جمعہ سے شروع ہو گی۔

اشتہار
Back to top button